ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے مختلف حلقوں سے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

منگل 12 جون 2018 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے مختلف حلقوں سے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ایم کیوایم پاکستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئی53 اورقومی اسمبلی کیلئی7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے این ای247سے نسرین جلیل،243سے خواجہ اظہار،252سے امین الحق امیدوار ہونگے۔ان کے علاوہ این ای240پرخواجہ سہیل منصور،این ای241 پرعامرمعین اور عارف خان امیدوارہونگے۔این ای245سے محمد حسین اور پی ایس87سے دیوان چند چاولہ اورمحمد عاصم امیدوارہونگے۔این ای238سے گل فراز خان،این ای239 پر سید عابد جعفری اور حمید الظفرایم کیوایم پاکستان کے امیدوارہونگے۔