ْکراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا

منگل جون 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں سولجر بازار، سہراب گوٹھ، عزیزآباد، ساحل اور بن قاسم میں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عبدالرزاق، منصور علی، عابد اللہ، محمد اسد، خان، محمد حسین، عدنان اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،، چوری شدہ سامان، منشیات اور مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا ہے۔۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان شہر میں چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔