اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے سلسلے میں مالیاتی اداروں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا

منگل 12 جون 2018 20:04

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے سلسلے میں مالیاتی اداروں میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے سلسلے میں مالیاتی اداروں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کیلئے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں سمیت تمام مالیاتی ادارے 15 جون بروز جمعہ سے 18 جون بروز پیر تک بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک 19 جون بروز منگل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تاہم اس دوران بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز سے رقوم کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتے کے روز ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں دیگر سرکاری اداروں کیلئے بھی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کیلئے بھی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :