یو اے ای کے رہنما شیخ زاید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فلم تیار

منگل 12 جون 2018 20:04

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کے رہنما شیخ زاید کو خراج تحسین پیش کرنے لئے بنائی جانے والی فلم تیار نمائش کے لئے جلد پیش کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اماراتی میڈیا کے مطابق استعماریہ نامی اس فلم میں دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین ڈاکٹر بی آر شیٹی نی75 سالہ عرب بزرگ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی پوتی جمیلہ یاسمین کو متحدہ عرب امارات کے لئے شیخ زاید کی خدمات اور صدقہ جاریہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہیں۔ بزرگ اپنی پوتی کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اماراتی عوام کی ترقی کے لئے کس طرح جابجا درخت لگائے، اسپتال، اور اسکول تعمیر کئے۔رپورٹ کے مطابق 23 ممبر کرو نے فلم کو دو دن میں شوٹ کیا ہے۔۔