فراڈ اور مالی خرد برد کا الزام ،ایف آئی نے ملزم گرفتار کر کی21 لاکھ برآمد کر لئے

منگل 12 جون 2018 20:10

فراڈ اور مالی خرد برد کا الزام ،ایف آئی نے ملزم گرفتار کر کی21 لاکھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای) نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے وصول ہونے والی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے 21لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے ہیں۔گزشتہ روز ایف آئی اے اسلام آباد نے قومی اسمبلی اور ایف آئی اے میں بھرتیوں کے نام پر فراڈ اور مالی خردبرد کے الزامات پر مخدوم زادا عبدالکریم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ایف آئی اے حکام کی جانب سے ملزم کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کے خلاف سید اعجاز حسین شاہ کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے جو کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے آئی اے کو بھجوائی گئی تھی۔ملزم خود کو قومی اسمبلی کا ایڈیشنل سیکرٹری تعارف کروا کر درجنوں شہریوں سے دھوکہ دہی سے رقم بٹور چکا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے 21لاکھ دو برآمد کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے،گرفتاری کے بعد ملزم کو بعد ازاں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کرکی14 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔