Live Updates

عمر ان خان کا رسول بخش پلیجو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے کو فون ،تعزیت کی

منگل 12 جون 2018 20:10

عمر ان خان کا رسول بخش پلیجو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے کو فون ،تعزیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رسول بخش پلیجو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلی فون کرکے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمران خان نے ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسول بخش پلیجو ایک عہد ساز شخصیت تھے۔انہوں نے اپنی پوری عوام کے لئے وقف کردی۔ایاز لطیف پلیجو نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رسول بخش پلیجو کا خواب جناح کا پاکستان تھا۔جس کے لئے انہوں نے پوری زندگی جدوجہد کی اور جیلیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر ڈٹے رہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات