رکن اسمبلی سید عنایت شاہ دیگر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

منگل جون 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) چنیوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی سید عنایت شاہ اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں سابق ایم این اے نے اپنی شمولیت کا اعلان پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے بعد کیا بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق ایم این اے سید عنایت شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ ،چوہدری منظور سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے پارٹی کے کو چیئرمین نے سید عنایت شاہ کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ الیکشن 2018ء میں سید عنایت شاہ اور ان کے ساتھی پیپلزپارٹی کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔