لاہور کے مختلف انتخابی حلقوں میں الیکشن لڑنے والے متحدہ مجلس عمل کے پانچ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چار امیدوار سکرونٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونگے

منگل 12 جون 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف انتخابی حلقوں میں الیکشن لڑنے والے متحدہ مجلس عمل کے پانچ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چار امیدوار سکرونٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونگے بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب ان امیدواروں کو باقاعدہ طلبی نوٹس جاری کریگا اور ان کے بارے میں کی جانے والی سکرونٹی کے حوالے سے گفتگو کرنے کے بعد مسترد یا منظور کرنے کا اعلان کریگا۔