چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کا کیمپ جیل لاہور کا دورہ

معمولی جرائم میں ملوث بیس ملزمان کو رہاکرنے کے علاوہ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید ملزمان کے جرمانے کی ادائیگی کے بعد بارہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

منگل جون 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی نے گزشتہ روز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ہراہ تھے دورے کے موقع پر چیف جسٹس یاور علی نے معمولی جرائم میں ملوث بیس ملزمان کو رہاکرنے کے علاوہ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید ملزمان کے جرمانے کی ادائیگی کے بعد بارہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا دورے کے دوران چیف جسٹس نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تقریباایک ہزار قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے چیف جسٹس نے جیل کے کچن کے معیار پر اطمینان کااظہار کیا اور جیل مینول کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے اپنے دورہ کے دوران چیف جسٹس نے جیل میں ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کوناقابل ستائش قرار دیا جبکہ اس موقع پر جیل وارڈن نے اپنے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کیلئے چیف جسٹس کو باقاعدہ ایک مراسلہ بھی تھمادیا ہے ۔