برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ستائیس روپے فی کلو اضافہ

منگل 12 جون 2018 20:14

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ستائیس روپے فی کلو اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) لاہور میں گزشتہ تین روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ستائیس روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 258 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے دوسری طرف مختلف شہری حلقوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت کو قابو میں رکھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :