سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالفطر اور ٹرو کے روز گاڑی موٹر سائیکل سمیت دیگر ویکلرز کے ڈرائیوروں کے چالان نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 12 جون 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالفطر اور ٹرو کے روز گاڑی موٹر سائیکل سمیت دیگر ویکلرز کے ڈرائیوروں کے چالان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ٹریفک پولیس وارڈن کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں مذکورہ پالیسی کے حوالے سے سی ٹی او رائے اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس عیداور ٹرو کے روز معمولی خلاف ورزیوں پر چالان نہیں کریگی تاہم ون وے اور سگنل کی خلاف ورزی پر تمام گاڑیوں کے چالان کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :