لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے تحقیق کو فروغ دینے کیلئے سالانہ بجٹ میں ریسرچ فنڈ میں اضافہ کر دیا

منگل 12 جون 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے تحقیق کو فروغ دینے کیلئے سالانہ بجٹ میں ریسرچ فنڈ میں اضافہ کر دیا۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میںآئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں رجسٹرار عظمیٰ بتول،ٹریژرار عبدالغفار علی اور صوبائی محکموں سے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخندہ منظور نے اجلاس میں بتایا کہ غیر ترقیاتی فنڈز سے ہٹ کر ریسرچ گرانٹ میں اضافے کا مقصدیونیورسٹی میں مثالی ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فنڈ سے ریسرچ پراجیکٹس، کانفرنس، ورکشاپس، سیمنیار، ٹریول گرانٹ،ریسرچ جرنلز کی طباعت کے اخراجات کیلئے رقوم جاری ہوں گی۔ اس کے علاوہ اعلیٰ درجے کی تحقیق پر سکالرز کو انعامات اور مراعات دی جائیں گی۔ یونیورسٹی کا اہم مقصد تحقیق کرنا ہے جس کے لیے زیادہ سے زیادسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :