Live Updates

حلقہ این اے 127سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور جمشید اقبال چیمہ کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 12 جون 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) حلقہ این اے 127سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور جمشید اقبال چیمہ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنمائوںمیاں طارق ،میاں جمشید عبدالغفار اور میاں محمد طارق سمیت دیگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ این اے 127تحریک انصا ف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کر کے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ترقی کی دعویدار مسلم لیگ (ن) نے صرف کرپشن اور لوٹ مار کو فروغ دیا ہے جس سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو گئی ہیں انشااللہ آنے والے دنوں میں مزید لوگ عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان دورائے پر کھڑا ہے اس لئے عوام کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔حکمرانوںکی جانب سے اربوں ڈالر کے قرض سے ملکی سلامتی اور بقاء خطرے میں ہے اگر ہم نے پاکستان کو ان قرضوں سے چھٹکارا نہ دلایا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی غلام ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ این اے 127میں بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں اور ’’پانامہ مارکہ گورننس ‘‘والے عوام کے احتساب کا سامنا نہیں کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ با شعور عوام اب کھوکھلے نعروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ سابق حکمرانوںسے گزشتہ ایک دہائی کاحساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آنے والے وقت عوام کا ہے اور عام انتخابات کے نتائج ایک نئی تاریخ مرتب کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات