چاند رات ، عید الفطر کی آمد، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا خصوصی ٹریفک پلان تیار

700کے قریب ٹریفک افسران و وارڈن خصوصی ڈیوٹی دیں گے، ترجمان واجد ستی

منگل جون 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی شہر کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیاہے جس کے تحت 700کے قریب ٹریفک افسران و وارڈن خصوصی ڈیوٹی دیں گے سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان واجد ستی کے مطابق 2ڈی ایس پی، 41انسپکٹروں،507وارڈن افسران اور137ٹریفک اسسٹنٹ خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے چاند رات کو بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم شاہراہوں پر انسپکٹروں، وارڈن افسران اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ عید الفطر کے دن مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوںاور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر بھی ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ہیلپ لائن پر خصوصی سکوارڈ تشکیل دینے کے ساتھ ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھنے اور سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کے مطابق عید الفطر کے بڑے مذہبی تہواراور پرمسرت موقع پر خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کی مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوںاور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن051.9272616 کو مزید فعال بناتے ہوئے سپیشل سکوارڈ تعینات کر دیا گیا ہے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :