کوئٹہ: عید اسپیشل ٹرین 700 مسافروں کو لے کر راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی

ریلوے حکام نے مسافر ٹرین کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا

منگل جون 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین 700 مسافروں کو لے کر راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی ریلوے حکام نے مسافر ٹرین کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں پانچ عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا کوئٹہ سے 12 جون کو عید اسپیشل ٹرین چلانے کے حوالے سے ملنے والی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ سے ریلوے حکام نے 9 بو گیوں پر مشتمل 700 مسافروں کی گنجائش پر منحصر عید اسپیشل ٹرین 500 سے زائد مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے منگل کی صبح ساڑھی11 بجے مسافروں کولے کر روانہ ہوئی مذکورہ ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر ، روڑے، خانیوالے ، لاہور سے ہوتی ہوئی راولپندی بدھ کی شب 8 بجے مسافروں کو لے کر اپنے منزل مقصود پر پہنچے گی ریلوے ذرائع کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ کوئٹہ سے اندرون ملک عید کے لئے جانیوالے مسافروں کی سہولت کے لئے کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی جعفر ایکسپریس ، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل میں بھی اضافی بو گیاں لگائی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید مل کر کرنے کے لئے سفری سہولت دستیاب آسکیں یاد رہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر بزرگ شہریوں کے لئے بھی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت یہ سہولت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مہیا کی گئی ہے پاکستان ریلوے نے سینئر سٹیزن فری آف کاسٹ عید پیکج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو عملدرآمد کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے شناختی کارڈ کی کاپی پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹیکٹنگ بھی مفت ہو گی 65 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو سفر کرنے کے لئے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ریلوے حکام کو دکھانا ہوگا۔