Live Updates

رہنما تحریک انصاف شوکت علی یوسفزئی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے شانگلہ پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

منگل 12 جون 2018 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شو کت علی یو سفزئی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے آبائی حلقہ شانگلہ پہنچے تو ان کا عوام نے شاندار استقبال کیا اور گاڑیوں کے جلوس میں شانگلہ ٹاپ سے الپوری تک لے جایا گیا جہا ں انہو ں نے قومی اسمبلی کے امیدواروں نواز محمود خان ‘ انجینئر عبدالتواب خان اور وقا ر احمد خان کے ہمراہ صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی کی23کے لئے ریٹرنگ آفیسر کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ‘ شو کت یو سفزئی کو شانگلہ سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے اس سے قبل وہ پی کے ٹو پشاور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے کاغذات نامزد گی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یو سفزئی نے کہا کہ شانگلہ بہت پسماندہ رہ گیا ہے یہاں تعلیم ‘ صحت اور مواصلات کا فقدان ہے اللہ نے کامیابی دی تو علاقے کی پسماند گی دور کرینگے انہوں نے کہا کہ میرے لئے ٹکٹ اہم نہیں پارٹی کا ہر فیصلہ ہمیشہ قبول کیا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ 1996سے عمران خان کیساتھ ہے مجھے نہیں پتہ کہ میرے خلاف کس نے سازش کی کامیابی اللہ دیتا ہے اگر عوام نے ساتھ دیا تو شانگلہ کی تقدیر بدل دونگا ‘ بعد ازاں انہوں نے اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جو تپتی دھوپ اور رمضان میں استقبال کیلئے آئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی پر الزامات نہیں لگائینگے بلکہ خدمت سے عوام کا دل جیتیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات