ولید اقبال کے پی پی 163کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے

منگل جون 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) تحریک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال کے پی پی 163کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ ولید اقبال نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے الیکشن کی بھرپور تیاریوں اور رابطہ عوام کیلئے کمربستہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، پانامہ لیگ والے تحریک انصاف کا مقابلہ کترارہے ہیں، یہی عوام کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے بجلی بحران ختم کرنے کا دعویٰ کرنیوالے بتائیں کہ اب لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہی ولید اقبال نے کہا کہ نوازشریف اور اس کے حواریوںنے ملک کو مال مفت سمجھ کر بے رحمی کے ساتھ لوٹا جس کا اب انہیں حساب دینا ہوگا، جاتی امراء والے اڈیالہ کے مہمان بننے والے ہیں۔