Live Updates

عوام کے ووٹ پر کسی کو اس بار شب خون مارنے نہیں دینگے،عوام کے ووٹ کی عزت ہر صورت بحال کرنا ہی مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کا مشن ہے ،ملک سجاد

ریحام کی کتاب کا سن کر پی ٹی آئی کے ہاتھ پائوں پھول گئے،بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ بغیر سوچے سمجھے اشاعت کا الزام بھی ن لیگ کی قیادت پر لگایاجا رہا ہے،مسلم لیگی رہنما

منگل 12 جون 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ ریحام خان کی ابھی کتاب مارکیٹ میں آئی نہیں لیکن تحریک انصاف کی قیادت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں،بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ بغیر سوچے سمجھے اس کتاب کی اشاعت کا الزام بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر لگایاجا رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں یقینی شکست سامنے دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) اس وقت بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے قومی وصوبائی حکومتیں بنائے گی۔مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے مزیدکہاکہ پارٹی کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں کسی کی باتوں میں نہ آئیں ڈور ٹو ڈور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مہم چلائیں اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں،عوام کے ووٹ پر کسی کو اس بار شب خون مارنے نہیں دینگے،عوام کے ووٹ کی عزت ہر صورت بحال کرنا ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کا مشن ہے اور یہ مشن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اور عوام کے تعاون سے ہی پورا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات