ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال یوسفزئی کالکی مروت جیل کا دورہ

معمولی مقدمات میںملوث قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

منگل 12 جون 2018 20:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال یوسفزئی نے لکی مروت جیل کے دورے کے موقع پر معمولی مقدمات میںملوث قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال یوسفزئی نے جیل کا دورہ کیا انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لئے موقع پر حکام کو ہدایات جاری کیں انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 12قیدیوں کے رہائی کے احکامات بھی جاری کردیئے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے اہل و عیال اور رشتہ داروں کے ساتھ منا سکیں۔