اسلام آباد ،چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری زیورات ،نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

منگل 12 جون 2018 20:32

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری زیورات ،نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اسلام آباد پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیاض احمد نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم ملزما ن نے اس کا 125موٹر سائیکل چوری کر لیا ۔

سید حسن حیدر نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ شکیل احمد نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر UPS،لیپ ٹاپ اور پرائز بانڈ چوری کرکے فرار ہو گئے ۔تھانہ آئی نائن پولیس کو مدعی میر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اتوار بازار میں شاپنگ کے دوران اس کی جیب سے موبائل فون چوری کر لیا ۔عامر حسین نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کا 125موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ۔وفاقی پولیس نے تمام درخواست کے مقدمات درج کر لئے تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ