لاہور، ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے ترکی سے آنیوالی پرواز کے مسافر نوید خان کو ایمرجنسی پاسپورٹ سمیت حراست میں لے لیا

انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے سپرد کر دیا

منگل 12 جون 2018 20:35

لاہور،  ایف آئی اے  امیگریشن عملہ نے ترکی سے آنیوالی پرواز کے مسافر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے امیگریشن عملہ نے ترکی سے آنے والی پرواز TK-714 کے مسافر نوید خان کو ایمرجنسی پاسپورٹ سمیت حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے سپرد کر دیا، ملزم نوید خان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے افغانستان کے رہائشی ایجنٹ موسیٰ خان کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے عوض ایران کے زمینی راستہ کے ذریعے ترکی پہنچے اور ترکی میں غیر قانونی طریقہ سے بارڈر کراس کرتے ہوئے گرفتار ہو کر ڈی پورٹ کر دیئے گئے، ملزم نوید خان سے تفتیش جاری ہے۔ انکشافات متوقع ہے۔