پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت
پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکاونٹس اور اثاثے ہیں، وہ واپس لے کر آئیں،چیف جسٹس کا حکم
منگل 12 جون 2018 20:35
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے گورنر اسٹیٹ بینک سے استفسار کیا کہ کیا آپ ایسے افراد کی نشاندھی کر سکتے ہیں۔ اس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ ایف آئی اے کا کام پے۔ جو پیسہ غیر قانونی طریقے سے گیا اسکا میں کیسے بتاسکتا ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپکو بلایا تھا تاکہ آپ مدد کریں لیکن آپ ٹیکنیکل ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیرون ملک اکاؤنٹس کی نشاندھی کر سکتے ہیں۔ ہمیں ریاست کی اتھارٹی چاہیے یا ناکامی مان لیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ ہمارا مینڈیٹ نہیں، کیسے کر سکتے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مانیں کہ آپ نہیں کرسکتے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے جواب دیا کہ ہم۔غیر قانونی طور پر بھیجے گئے پیسے کی تلاش نہیں کرسکتے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو سٹیٹ فیل پو گئی۔ آپ دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدے کریں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے جواب دیا کہ یہ ایف بی آر کا کام پے اور انہوں نے کیا ہوا ہے۔ گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ آپ ہماری تجاویز سن لیں۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت عدالتی وقفے کے بعد تک ملتوی کردی۔ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے کیس کی سماعت آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت26 جون تک ملتوی کر دی جبکہ نیب کی جانب سے آصف ہاشمی پر الزمات لگائے گئے ہیں کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملی بھگت سے میسرز ہائی لنک میں 1870 ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کی گئی، ملزم آصف ہاشمی کی 2009 سے 2012 کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیرقانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری ہو ئی،ملزم کی جانب سے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک تمام منٹس آف میٹنگ سائن کیے گئے اور خطیر رقم کی منتقلی ہوئی،ملزم آصف ہاشمی کا یہ اقدام مالی بے ضبطگی کے خلاف تھا، ملزم آصف ہاشمی کے اس غیرقانونی اقدام سے حکومتی خزانے کو 1870 ملین کا نقصان پہنچایا،ملزم کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور نجی کمپنی کو ناجائزمالی فائدہ پہنچانے کے شواہد ملے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.