نگران حکومت نے پٹرول بم گرا کر اپنے عزائم واضح کر دئیے

ٹرانسپوٹرز نے فوری کرائے بڑھا دئیے،عوام نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ،عید پر عوام کے ساتھ ایسا ستم نہیں ہونا چاہئے تھا، سیاسی و سماجی شخصیت

منگل 12 جون 2018 20:36

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) نگران حکومت نے پٹرول بم گرا کر اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں ۔ ٹرانسپوٹرز نے فوری کرائے بڑھا دئیے ہیں۔ عوام نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ۔ عید پر عوام کے ساتھ ایسا ستم نہیں ہونا چاہئے تھا ان خیالات کا اظہارسماجی شخصیت عنائیت حجازی۔ پاء افضل ۔عرفان سلیم خان۔اسامہ خان ۔

(جاری ہے)

معروف سیاسی ورکر ریاض احمد انصاری و دیگر نے کرتے کیا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جبکہ عید کے موقع پر ٹرانسپوٹرز نے کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ توقع کی جا رہی تھی کہ نگران حکومت کوئی ریلیف دے گی لیکن انہوں نے آتے ہی تکلیف دینی شروع کر دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ لگتا یہ ہر آنے وال حکومت نے طے کررکھا ہوتا ہے کہ عوام کے خون کا آخری قطرہ تک تک نچوڑنا ہے اور غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لینا ہے انہوں نے نگران وزیر اعظم سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے