شکرگڑھ: خود ساختہ مہنگائی کی بڑھتی لہر، صارفین مشکلات میں مبتلا

کریانہ کی اشیاء کے علاوہ فروٹ تو رہا ایک طرف سبزی پر بھی اضافی نرخ وصول ہونے لگے

منگل 12 جون 2018 20:36

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) تحصیل شکرگڑھ میں خود ساختہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر نے صارفین کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ۔ کریانہ کی اشیاء کے علاوہ فروٹ تو رہا ایک طرف سبزی ۔ پر بھی اضافی نرخ وصول کئے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس میں تحصیل شکرگڑھ میں مہنگائی کا تناسب بڑھ چکا ہے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے بتایا کہ اس وقت کریانہ کی اشیاء کے علاوہ سبزی۔

فروٹ۔

(جاری ہے)

پر اضافی نرخ وصول کئے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فہرستوں پر عمل نہیں کیا جا رہا اور پرانے نرخوں سے بھی زیادہ وصولیاں کی جا رہی ہیں جس میں چینی ۔ گھی ۔ سرخ ، مرچ ۔ مصالحہ جات ۔ دالیں سرفہرست ہیں جو ہر گھر کی بنیادی ضرورتوں میں ہے شہریوں نے کہا کہ اگر مہنگائی کی صورتحال یہی رہی تو لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے اسی طرح مصنوعی مہنگائی سے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹس کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے پھل تک غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں جبکہ باسی سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :