ستائیس رمضان المبارک کو امت مسلمہ جشن نزول قرآن مناتی ہے ،پیر عابد حسین نوری

پاکستان کے مسلمان جشن نزول قرآن کے ساتھ ساتھ جشن قیام پاکستان مناتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں،سجادہ آستانہ عالیہ نوریہ شریف شکر گڑھ

منگل 12 جون 2018 20:36

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ستائیس رمضان المبارک کو امت مسلمہ جشن نزرول قرآن اور پاکستان کے مسلمان جشن نزورل قرآن کے ساتھ ساتھ جشن قیام پاکستان مناتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں اس موقع مبارک رات کا تذکرہ قرآن پاک میں بڑا واضح ہے اس رات کو ہزار مہینوں پر فضیلت و اکملیت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار پیر عابد حسین نوری زیب سجادہ آستانہ عالیہ نوریہ شریف شکرگڑھ نے موضع جپو لوٹا میں مرکزی جامع مسجد لاثانی میں قاری عبد القدیر تونسوی جت والا اور دیگر اہل دیہہ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل لیلة القدر سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان املبارک کا آخری عشرہ اور اس میں27ویں شب کی برکات امت مسلمہ کو نجات کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے یہ شب قدر اللہ تعالی کی طرف سے حضور اکرم ﷺ کی امت کو بخشش کا بیش بہا تحفہ ہے انہوں نے پیغام رمضان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں آپس میں باہمی اخوت اتحاد و اتفاق کا درس عظیم دینے کے لئے آتا ہے مسلمان اس ماہ مبارک میں اپنی زندگیوں کا جائزہ لے کر انہیں اللہ اور رسول کریم ﷺ کے احکامات کی روشنی میں بسر کرنے کاعہد کرتے ہیں اس مبارک ماہ کے فیوض و برکات اور مآحصل ۔

(جاری ہے)

مآخذ کی لذتیں پورا سال محسوس کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :