حکومت نے 13ممبران پر مشتمل نیا اوپی ایف بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا

وفاقی سیکرٹری سمندرپارپاکستانی ہا شم پوپلز ئی بطورچیئرمین اپنی خدمات سرانجام دیں گے

منگل 12 جون 2018 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء)وفاقی کابینہ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی وزارت برائے سمندرپارپاکستانی وترقی انسانی وسائل نے نئے اوپی ایف بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور توسیع کر دی ہے جس کے مطابق وفاقی سیکرٹری برائے سمندرپارپاکستانی وترقی انسانی وسائل ہا شم پوپلز ئی بطورچیئرمین اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

علاوہ ازیں نئے بورڈ میں پانچ پرائیویٹ ممبران اور سات وزارتوں اور سرکاری محکموں کے سینئر افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اوپی ایف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنایا جانے والاسرکاری ادارہ ہے جو کہ پچھلے تقریباًً 40سال سے سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اس ادارے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اوران کو حل کروانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ادارے کی ترقی اور اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے لئے تشکیل کیا گیا نیا بورڈ آف گورنرز اپنے تمام ممبران بشمول اوپی ایف انتظامیہ، مکمل ہم آہنگی سے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا