مریدکے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے کل41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

منگل جون 20:36

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) تحصیل مریدکے کے حلقہ این ای119، صوبائی حلقوں 135اور136 میں کل41 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، سابق ایم این اے رانا افضال حسین اور بریگیڈیر(ر) راحت امان اللہ جیسی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے لیے کل11امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میںسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ،سابق ایم این اے رانا افضال حسین ،بریگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ بھٹی ،عمر افتاب ڈھلوں ،عثمان نثار پنوں ،صابر حسین ،محمد انور رشید ، صفدر شیراز ،مظہر عباس ڈوگر ،عمر سکندر ،سید فخر عباس جعفری شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 135سے کل گیارہ امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرواے جن میں عمر آفتاب ڈھلوں ،چوہدری لیاقت علی ،محمد عمر افضل ،چوہدری منظور علی شاد ،تحسین رضا ،عبدالخالق ،اعجاز احمد سیہول ،جاوید اقبال ،محمد حسان ریاض ،محمد بلال عالم اور چوہدری محمد شاہد اقبال شامل ہیں اسی طرح جن امیدواروں نے صوبائی حلقہ پی پی 136سے اپنے کاغذات جمع کراے ان میں محمد سعید بٹ ،سید تنویر عباس بخاری ،فاران شعیب نارو ،زوہیب احمد ،غلام مصطفی،چوہدری مشتاق احمد ،محمد عاشق ،رانا اعجاز حسین ،محمد انور رشید ،ناصر نزیر،عبدالروف ،خالد جاوید ،خرم اعجاز ،ظہیر بابر ،عندلیب مختار،انعام اللہ ،محمد قاسم ،محمد رمضان شہباز اور محمد شفیق خان شامل ہیں ۔