الیکشن 2018قوم کے مستقبل کا فیصلہ کردے گا ،موقع پرستوں کی ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں،چوہدری امجدجاوید

منگل 12 جون 2018 20:40

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) الیکشن 2018قوم کے مستقبل کا فیصلہ کردے گا موقع پرستوں کی ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں ہے ذرہ برابربھی پیچھے نہیں ہوں گا ہروعدہ پورا کیا قوم جانتی ہے کہ اسکے اصل خیر خواہ کون ہیںآج کا پاکستان 2013؁کے پاکستان سے ہزاردرجے بہتر ہے ۔یہ باتیںگذشتہ روز اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی چوہدری امجدجاوید نے چکنمبر327گ ب میں چوہدری لیاقت علی کے ہاں اظہارتعزیت کرنے کے بعد صحافیوں اور شرکاء سے باتیں کرتے ہوئے ایک سوال پرکہا کہ جمہوریت دشمن قوتیں قوم کے مقدرسے کھیلنا بند کر دیں المیہ یہ ہے کہ چند لوگ ملک و قوم کی تقدیر سے کھیلتے چلے آ رہے ہیں اب یہ تماشا بند ہونا چاہیے۔

چوہدری امجد جاوید نے کہا کہ نئے حلقہ بندیوں کے یہ چکوک ہمارے حلقہ میں شامل ہوئے ہیں لیکن چوہدری جنید انواراُمیدوارقومی اسمبلی اور میں آپ لوگوں کیلئے جتنا ممکن ہو سکا کام کریں گے۔

(جاری ہے)

آپ لوگوں کو ہمارے رویے میل ملاقات اور کاموں کا فرق محسوس ہو گا ۔آپ مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہر یونین کونسل میں اپنا نمائندہ بٹھائیں گے جو صبح سے شام تک آنے والوں کے کاموں کی تفصیل دیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے وعدوں اور چکروں کی سیاست ہم نے پہلے کی ہے اور نہ ایسا کریں گے۔