سرگودھا کے شہریوں کا موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی معطل کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار

منگل 12 جون 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سرگودھا کے شہریوں نے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی معطل کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غریب عوام موبائل کمپنیوں کے ظلم سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گی جو غریب عوام سے بھی 100 روپے کے کارڈ پر تقریباً 25 کاٹ لیتی ہیں اور اس کے علاوہ ہر کال پر ٹیکس الگ کاٹا جاتا ہے جس سے غریب عوام لٹنے پر مجبور تھے اب عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے پر سرگودھا کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اچھا فیصلہ ہے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :