Live Updates

بدترین لوڈ شیڈنگ نے ثابت کردیا سابقہ حکومت نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، ممتاز اختر کاہلوں

منگل 12 جون 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے ثابت کردیا ہے کہ سابقہ حکومت نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا بجلی کے تمام منصوبے جعلی اور فراڈ تھے اور یہ لوگ جو کہتے تھے کہ 2018؁ء میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی یہ بتائیں کہ جو پاور پلانٹس بجلی گھر ان لوگوں نے تعمیر کئے تھے وہ کہاں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و امیدوار حلقہ این اے 90 الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے بجلی کیخلاف نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلیوں اور غیر ملکی قرضوں کی وجہ سے جہاں ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے وہاں پر گیس کی عدم فراہمی بھی عوام کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ آج ڈالر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے پٹرول کی مصنوعات 7 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا اب ان کا بیانیہ تبدیل ہونیوالا ہے اور جلد یہ کہیں گے کہ ہمیں جیلوں میں کیوں ڈالا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ پاکستان کو مقروض کرنیوالی ن لیگ 25 جولائی کو اپنا آخری الیکشن لڑے گی شریفوں کے جیل جانے کے بعد کئی لیگیں سامنے آئینگی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ آج کی یہ ریلی اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ عوام بجلی کے ہاتھ تنگ آچکے ہیں 25 جولائی کا سورج عوامی خدمت کرنیوالوں کی کامیابی کی نوید کیساتھ طلوع ہوگا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات