سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع

منگل 12 جون 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مختلف ریٹرننگ افسران نے وصول کئے جانیوالے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ذاتی طور پر امیدواروں کو طلب کرنے کیلئے آئندہ تاریخیں دینے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جاسکے۔