Live Updates

ٹکٹ ان کو ملنا چاہیئے جس نے علاقے کی خدمت کی ہے،جاوید اقبال وزیر

قبائلی علاقے تحریک انصاف کے ترقیاتی ایجنڈا میں شامل ہیں،عمران خان قبائلیوں کے مسائل میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں،رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 20:41

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید اقبال وزیر نے کہا ہے کہ ٹکٹ ان کو ملنا چاہیئے جس نے علاقے کی خدمت کی ہے۔ قبائلی علاقے تحریک انصاف کے ترقیاتی ایجنڈا میں شامل ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 48 شمالی وزیر ستان سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کو تعلیم اورصحت سمیت بہت سارے مسائل کاسامنا ہے جن کی بحالی ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ ممبران اسمبلی نے اس حوالے سے کوئی قابل قدر خدمات سرانجام نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں نے علاقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ انھیں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قبائلی علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے کوششیں کی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف قبائلیوں کے مسائل میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے انتخابات میں عوام کے پاس موقع ہے کے وہ اپنی نمائندگی لئے صحیح لوگوں کا چناؤ کری۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات