بنوں ، الیکشن 2018، اسکروٹنی کے پہلے روز بیشتر اُمیدواروں کے کاغذات منظور

منگل 12 جون 2018 20:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) الیکشن 2018، اسکروٹنی کے پہلے روز بیشتر اُمیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے حلقہ پی کے 87پر عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار تیمور باز خان ایڈووکیٹ ،تحصیل ڈومیل کے معروف سیاسی اور سماجی شحصیت ملک اکبر علی خان ،پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ملک زاہد خان ،سابق صوبائی وزیر شیر اعظم خان ، فخر اعظم ایڈووکیٹ، جے یو آ ئی کے اُمیدوارقاری گل اعظیم، مفتی احمد اللہ خان ، جمعیت علماء اسلام س کے مفتی اسلام نو کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کئے گئے حلقہ پی کے 89پر آزاد امیدوار سید حامد شاہ کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی جو منظور کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں اے این پی کے کارکن حلقہ پی کے 87کے اُمیدوار تیمور باز خان ایڈووکیٹ کی کاغذات نامزگی کی اسکروٹنی کیلئے جلوس کی شکل میں بنوں جوڈیشل کمپلیکس آ ئے جہاں ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اور منظور کئے گئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے تیمور باز خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل ڈومیل کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا اور یہاں پر کسی بھی قسم کی کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے کیونکہ مین سٹی میں بجلی گیس پانی کی سنگین مسائل کی وجہ سے یہاں کے مکین سخت مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ساٹ سالوں سے دانستہ طور پر ان علاقوں کو ترقی سے محروم کیا گیا اگر عوام نے ساتھ دیا تو تحصیل ڈومیل کے ساتھ کئے گئے ناانصافیوں کا حساب لیں گے اور ان کے غضب شدہ حقوق لیکر ہی دم لیں گے ۔