چنیوٹ،امیدواران یا کسی بھی سیاسی پارٹی نے الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر

منگل 12 جون 2018 20:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) امیدواران یا کسی بھی سیاسی پارٹی نے الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گااور امیدوار کو سزا یا نا اہلی بھی ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر نے الیکشن 2018 کی مانیٹرنگ اور الیکشن پراسس کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عامر جاوید کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن ، سی ای او ہیلتھ ، ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئر، سیکر ٹری ڈی آر ٹی اے، مہر عمر حیات سپرا ایس این اے اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمپین میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فوری رپوٹ کریں تا کہ تاکہ اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے۔پاکستان میں سب سے پہلے چنیوٹ میں الیکشن ما نیٹرنگ کے سلسلے میں میٹنگ ہو رہی ہے۔