عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے دنیا بھر میں اپنی کاوشیںجاری رکھیں گے، مولانا قاری شبیراحمد عثمانی

منگل 12 جون 2018 20:43

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر ،مرکز ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیراحمد عثمانی نے افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے دنیا بھر میں اپنی کاوشیںجاری رکھیں گے ۔ علامہ انور شاہ کشمیریؒ کے فرمان کے مطابق جنت میں جانے کا مختصر اور آسان راستہ حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا دفاع وتحفظ ہے ۔

اس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے اکابرین ختم نبوت نے اپنی زندگیاں اس مقدس مشن کیلئے وقف کیے رکھیں ہم ان شاء اللہ اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان شاء اللہ زندگی کے آخری سانس تک ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

مولانا قاری شبیراحمد عثمانی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے پروانے اس مرتبہ حالیہ قومی انتخابات میں ختم نبوت سے محبت رکھنے والے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ختم نبوت کے مشن اور کاز کو نقصان پہنچانے والے قادیانیوں کو پرموٹ کرنیوالوں کو نہ صرف بے نقاب کریں گے بلکہ ان کے خلاف ان کی مکروہ سازشوں سے عوام کو باخبر کریں گے ۔

انہوںنے مولانا محمد الیاس چنیوٹ سابقہ ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ کے بجائے آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑیں ہم بھر پور حمایت کریں گے چونکہ مسلم لیگ (ن) اب مکافات عمل کا شکار ہے ۔ اسلئے ان کو علماء کرام اور حلقہ کے عوام کے جذبات کے عین مطابق فیصلہ کرنا ہوگاتاکہ مولانا کی کامیابی یقینی ہو ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں حلف نامہ کے خلاف اور قادیانیوں کو اعلیٰ سطح پر پرموٹ کرنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) زوال کا شکار ہے اور حالیہ انتخابات میں اس کی ساکھ کو مزید دھچکا لگے گا ۔ ان حالات میں مولانا کو اپنا فیصلہ بدلنا ہوگا۔ا نہوںنے کہا کہ ہم مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔