نگران وزیراعظم کی پانی سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے ہدایت

مستقبل میں پانی کی کمی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام اور بچت سمیت دیگر نکات پر عمل ضروری ہے، ناصر الملک

منگل 12 جون 2018 20:43

نگران وزیراعظم  کی پانی سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعظم نے پانی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے وزارت آبی وسائل کو ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق آبی وسائل اور پانی کے ذخائر کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس وزیراعظم چیف جسٹس(ر)ناصر الملک کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت آبی وسائل کے حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز ہونے سے پانی کی آمد میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے، نگران وزیراعظم کو قومی واٹر پالیسی کے نکات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے ملک کی پہلی واٹر پالیسی کی منظوری اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق اسکو ترتیب دینے کے عمل کو سراہا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پانی کی کمی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام اور بچت سمیت دیگر نکات پر عمل ضروری ہے انہوں نے پانی کی دستیابی اور فراہمی کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے وزارت آبی وسائل کو ہدایات بھی دیں۔