ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا600روپے مزید مہنگا ہوگیا

منگل 12 جون 2018 20:43

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونا600روپے مزید مہنگا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا600روپے مہنگاہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1295ڈالرسے بڑھ کر1298ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600روپے اور515روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان،، فیصل آباد،، لاہور،، اسلام آباد،، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت58400روپے سے بڑھ کر59000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت50068روپے سے بڑھ کر50583روپے ہوگئی۔منگل کوفی تولہ چاندی کی قیمت 790روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت677.29روپے پرمستحکم رہی۔۔