ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف اپ سیٹ فتح

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز پر پیسوں کی بارش کردی،ہر کھلاڑی کو ایک ملین ٹکہ(14800ڈالر) انعامی رقم ملے گی ،تنخواہوں پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ

منگل 12 جون 2018 20:50

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف اپ سیٹ فتح
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) بنگلہ دیش نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف اپ سیٹ فتح کے بعد منگل کو اپنی خواتین کرکٹرز پر پیسوں کے بارش کردی۔خواتین کی ٹیم نے اتوار کو کوالالمپور میں کھیلے جانے والے فائنل میں چھ مرتبہ چیمپئن بننے والے بھارت کو شکست دیکر اپنا پہلا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں بھارت کو شکست دینے والی پہلی ٹیم بنی اور اس کے بعد اس نے سنسنی خیز فائنل میں بھی یہ کارکردگی دہرائی۔

ٹیم گزشتہ رات ہیروز کی طرح استقبال میں اپنے ملک واپس آئی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کیلئی20ملین ٹکہ(236ہزار ڈالر) کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے اور تنخواہوں پر نظرثانی کا وعدہ کیا ہے۔ہر کھلاڑی کو انعامی رقم میں ایک ملین ٹکہ(14800ڈالر) ملیں گے،یہ بات بی سی بی کے ترجمان جلال یونس نے گزشتہ روز بتائی انہوں نے مزید کہا کہ 75ہزار ڈالر کوچنگ اور انتظامی عملے کو ادا کئے جائیں گے۔۔