Live Updates

الیکشن جیت کر نہیں آئے تھے تو اب ووٹ مانگنے کیوں آئے، تحریک انصاف کے اہم رہنما کے خلاف کارکنان کی بغاوت

حلقہ این اے247 کےمکینوں نےعارف علوی کی تصاویرپرسیاہی پھینک دی،حلقےکی دیواروں پرپی ٹی آئی کےکارکنوں نےگوعلوی گوکی چاکنگ کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 20:01

الیکشن جیت کر نہیں آئے تھے تو اب ووٹ مانگنے کیوں آئے، تحریک انصاف کے ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جون 2018ء) :الیکشن جیت کر نہیں آئے تھے تو اب ووٹ مانگنے کیوں آئے، تحریک انصاف کے اہم رہنما عارف علوی کے خلاف کارکنان نے بغاوت کر دی۔ حلقہ این اے247 کےمکینوں نےعارف علوی کی تصاویرپرسیاہی پھینک دی،حلقےکی دیواروں پرپی ٹی آئی کےکارکنوں نےگوعلوی گوکی چاکنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی ۔ایسی ہی ناراضگی کا سامن عارف علوی کو بھی کرنا پڑ رہا ہے جہاں تحریک انصاف کے اہم رہنما عارف علوی کے خلاف کارکنان نے بغاوت کر دی۔کارکنان کا موقف ہے کہ الیکشن جیت کر نہیں آئے تھے تو اب ووٹ مانگنے کیوں آئے۔

رہنماپی ٹی آئی عارف علوی کےخلاف ڈیفنس کلفٹن میں وال چاکنگ کی گئی۔حلقےکی دیواروں پرپی ٹی آئی کےکارکنوں نےگوعلوی گوکی چاکنگ کردی۔حلقہ این اے247 کےمکینوں نےعارف علوی کی تصاویرپرسیاہی پھینک دی۔یاد رہے کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہیں اور عارف علوی این اے247سےتحریک انصاف کےامیدوارہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات