سکھر،بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لطیف پارک گھوڑا گلی کے مکین سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، سیپکو اور متعلقہ سب ڈویڑن کے خلاف شدید نعرے بازی ، خراب ٹرانسفارمر فوری درست کرنے کا مطالبہ

منگل 12 جون 2018 20:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لطیف پارک گھوڑا گلی کے مکین سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، سیپکو اور متعلقہ سب ڈویڑن کے خلاف شدید نعرے بازی ، خراب ٹرانسفارمر فوری درست کرنے کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق سکھر کے علاقے پرانہ سکھر لطیف پارک گھوڑا گلی کے مکینوں کی کثیر تعداد نے سب ڈویڑن تین کے دفتر کے سامنے خراب ٹرانسفارمر درست نہ کئے جانے والے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل اسلم ، عمر ، ناصر و دیگر نے بتایا کہ علاقے میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہوا ہے جبکہ علاقے میں لوڈ 200کے وی تک پہنچ چکا ہے آئے دن ٹرانسفارمر خراب ہو جا تا ہے جس کو رشوت دیکر درست کرایا جاتا ہے اب گذشتہ رات بھی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا متعلقہ سب ڈویڑن کا عملہ درستگی کیلئے ایک لاکھ روپے طلب کر رہا ہے علاقہ مکین جائے تو جائے کہا مظاہرین نے سیپکو چیف سے نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :