پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے عوام کی مشکلات بڑتھ جائیں گے ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

منگل 12 جون 2018 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ نگراں حکومت عوام کو بجلی پانی بحران سے تو نجات نہ دلا سکی مگر عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا تیل نکالنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

نگراں حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور عالمی مالیاتی اداروں کی فرمائش کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہکیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گاجس سے براہ راست غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں کے معاشی مینیجروں سے کسی خیر کی امید عبس ہے۔ نگران حکومت نے عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئے گی تو ان شائ اللہ ملک سے سودی لعنت، مہنگائی کا خاتمہ کر کے آزاد خود مختار پالیسیاں بنا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔