عوام انتخابات میں ذات برادری عصبیت کی بجائے کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں ،اسد اللہ بھٹو کا افطار پارٹی سے خطاب

منگل جون 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ومتحدہ مجلس عمل کے این اے 242پر نامزد امیدواراسد اللہ بھٹو نے کہا کہ اسلامی و خوشحال پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ عوام انتخابات میں ذات پات، برادری اور عصبیت کی بجائے کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں۔ انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی پارلیمانی قوت بن کر سامنے آئے گی،رمضان نزول قرآن کے ساتھ اسلام کے غلبے و فتوحات کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

و ہ ا یوب گوٹھ یوسی گجرو میں عوامی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ و نا اہل قیادت نے عوام کو بجلی و مہنگائی کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام کو ملک اور اپنے حالات بدلنے کیلئے مخلص و دیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کراچی کے سابق میئر عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کا کردار اور کام پوری قوم کے سامنے ہیں کیونکہ ہم صرف دعویٰ نہیں عمل کام بھی کر کے دکھاتے ہیں۔