نامورعالم دین ممتازروحانی پیشواپیر سیدشیرین گل قادری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

منگل جون 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) نامورعالم دین ممتازروحانی پیشواپیر سیدشیرین گل قادری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،سابق وفاقی وزرائ سیدحامدسعیدکاظمی،صاحبزادہ نورالحق قادری،سابق وزیرمملکت برائے مذہبی امورپیر امین الحسنات شاہ اور سابق ممبرقومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری نے پیرسیدشیرین گل قادری کے انتقال پررنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین کی ترویج واشاعت اور اِتبا ع رسول میں گزاری اورہمیشہ شریعت کی پاسداری کی۔

(جاری ہے)

رہنماؤںنے دعاکی کہ اللہتعالیٰ مرحوم کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے لواحقین کو اٴْن نقش قدم پرچلنے اور ان کے مشن کوآگے بڑھانے کی توفیق عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :