عید سے قبل مساجد و امام بارگاہوںاورعید گاہوں میں صفائی ستھرائی اور سوئپنگ کو یقینی بنایا جائے، جان محمد بلوچ

منگل جون 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عید سے قبل عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بر? کار لائے جائیں ،مساجد و امام بارگاہوںاورعید گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور سوئپنگ کو یقینی بنایا جائے، منتخب بلدیاتی نمائندوں پر بنائی گئی صفائی ستھرائی کمیٹی اپنی نگرانی میں یونین کمیٹیوں میں مرحلہ وار صفائی کے امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے عوام کو بہترین ماحول فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ مختلف یوسیز میں عیدگاہوں ، مساجد و امام بارگاہوں اور مارکٹوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانے والی تمام مشینری اور افرادی قوت کو آن روڈ رکھا جائے، عید سے قبل عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کو حتمی شکل دی جائے، صفائی کے بعد چونے کا چھڑکا? اور جراثیم کش ادویات کابھی اسپرے کیا جائے،انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کمیٹی تمام یوسی کے منتخب نمائندوں سے کوآرڈنیشن کرتے ہوئے عید سے قبل صفائی ستھرائی کے امور مکمل کئے جائیں۔