کراچی میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 33 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں ،صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خٹک

منگل جون 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خٹک نے کہا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 33 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔۔صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 10 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔۔سندھ میں اقلیتی امیدواروں کے جانچ پڑتال کے بعد پہلے روز 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا ?ئی جی سندھ کے دورے کا مقصد انھیں ان کی ذمہ داری یاد دلانا تھا۔آئی سندھ نے نفری کی تعیناتی کل نہ ہونے پر معذرت کی۔آئی سندھ نے یقین دلایا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی تعیناتی کی شکایت اب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل میرے آفس کا شیشہ توڑنے والی خاتون عاصمہ رضوی نے خود کو قانون سے ماورا سمجھاعاصمہ رضوی پر الیکشن کمیشن نے مقدمہ درج کروایا ہے۔۔الیکشن کے انعقاد میں کسی سیاسی پارٹی کا دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے کارکنوں کی تربیت کریں۔