فریال تالپور سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں کے اقامے اور انتخابات میں نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت

عدالت نے الیکشن کمیشن کو25جولائی تک مفصل جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

منگل جون 21:01

فریال تالپور سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں کے اقامے اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں فریال تالپور سمیت سابق صوبائی وزرائ ناصر حسین شاہ، منظور وسان سہیل انورسیال، سردار نواب غیبی چانڈیو کے اقامے او رانتخابات میں نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت منگل کو ہوئی عدالت میں سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سردار غیبی نواب چانڈیوکے وکیل نے جواب جمع کرادیا جواب میں بتایا گیا کہ ناصر حسین شاہ نے 2012 میں اقامہ ترک کردیا تھا ناصر حسین شاہ عام انتخابات میں بھی امیدوار ہیں اس لیے کیس کو فوری سنا جائے عدالت نے کہا کہ پہلے تمام فریقین نے کا جواب آنے دیں پھر سب کو تفصیل سے سنیں گے عدالت میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت کا نوٹس نہیں ملا اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے عدالت میں پانچوں درخواستوں پر وفاقی وصوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی مہلت طلب کی گئی عدالت نے الیکشن کمیشن کودیگرکو25جولائی تک مفصل جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی واضع رہے کہ فریال پور کے خلاف درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ فریال تالپور نے 2002میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی فریال تالپور نے رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔