آئی جی صاحب عہدے کا نہیں تو کچھ اپنے نام کا خیال رکھیں، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک

منگل 12 جون 2018 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کی غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی جی صاحب عہدے کا نہیں تو کچھ اپنے نام کا خیال رکھیں۔میں نے تو آپ کا بڑا نام سنا تھا پھر یہ واقعہ کیسے ہوگیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمن بڑی اچھی شخصیت ہیں۔ میں نے ان کو بھی فون کیا تھا۔انہوں نے واقعے ہونے کے بعد فوری طور پر اچھا رد عمل دیا۔سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی فون کرکے کہا یہ سیکیورٹی لیپس کیسے ہوا۔عارف علوی سمجھدار شخص ہیں لیکن عمران اسماعیل نے واقعہ ہونے پر اچھا رد عمل نہیں دیا۔