ملکی تجارتی خسارہ 34 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 12 جون 2018 21:08

ملکی تجارتی خسارہ 34 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور تجارتی خسارہ 34 ارب ڈالر کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک میں برآمدی شعبے کو دی جانے والی مراعات کے باوجود گزشتہ 11 ماہ سے درآمدات میں مسلسل نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور 11 ماہ کے دوران درآمدات 55 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ برآمدا ت 21 ارب 32 کروڑ روپے زائد ہیں۔

اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق تجارتی خسارہ 34 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو کہ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی 2017کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد تھا جس میں برآمدات 1 ارب 63 کروڑ اور درا?مدات 4 ارب 83 کروڑ ڈالر تھیں۔ اگست 2017 کے دوران تجارتی خسارہ 6 ارب 29 کروڑ ڈالر رہا۔۔

متعلقہ عنوان :