پاکستانی فلم سات دن محبت میں شہریار منور سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد کرتے نظر آئیں گے

منگل 12 جون 2018 21:08

پاکستانی فلم سات دن محبت میں شہریار منور سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم سات دن محبت ان میں شہریار منور سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد کرتے نظر آئیں گے اور اس مشن کے دوران ان کی ملاقات کئی لڑکیوں سے ہوگی، جن میں سے ایک لڑکی کا دلچسپ کردار اداکارہ میرا سیٹھی ادا کررہی ہیں۔میرا سیٹھی اس فلم کے ساتھ فلمی سینما پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، انہوں نے فلم میں پرنسز سونو نامی لڑکیا کا کردار ادا کیا، جو اپنے فیصلے خود لینا جانتی ہے۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ میں بہت زیادہ تو نہیں بتا سکتی، البتہ میرا کردار پرنسز سونو لندن سے پاکستان آتی ہے، پہلے وہ اپنے خیالوں کی دنیا میں رہتی ہے لیکن اچانک اس کا سامنا حقیقت سے ہوگا۔خواتین کے لیے لکھے جانے والے کم کامیڈی کرداروں کے حوالے سے کیا کہیں گی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے لیے سب کچھ بہت مشکل بنا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے یہ خیال کہ صبر کرو سب ٹھیک ہوجائے گا ہمارے ڈراموں میں بہت زیادہ سامنے آتا۔دوسرے جانب کامیڈی بے معنی ہوتی ہے، مجھے زیادہ مزاح آتا ہے جب میں کامیڈی کرتی ہوں، مجھے کامیڈی کرنا پسند ہے، دوسروں کو ہنسانے کے احساس سے زیادہ خوبصورت کچھ نہیں۔ میں ستمبر میں لندن میں ایک بہت خاص شارٹ فلم کررہی ہوں، اگر اس دوران مجھے کسی ڈرامے کی آفر ملی تو میں سائن کرلوں گی۔میں نے گزشتہ ماہ ایک ڈرامے کی پیشکش کو ٹھکرایا، جس میں ایک خاتون مرد پر اس سے زبردستی کرنے کا جھوٹا الزام لگاتی ہے، تاہم میں نہیں چاہتی تھی کہ میں اس قسم کے ڈرامے میں کام کروں، اس لیے میں نے انکار کیا۔۔

متعلقہ عنوان :