غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، متعدد عمارتیں منہدم و سربمہر

منگل 12 جون 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاجبکہ پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں" حیدری پوائنٹ"اورملیرولانڈھی ٹائون میں ہائوسنگ اسکیم "محمد سٹی - -" old/newپروجیکٹس المدینہ سٹی ،عبداللہ گرین سٹی اور محمدحسین شہیدسوسائٹی میں این اوسی کے حصول کے بغیرتشہیری مہم اورخریدوفروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاہے تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹائون کے علاقے کے اے سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر B-150،بلاک 5،پرآرسی سی چھت وپارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر B-184،بلاک 3،پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اور پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں ،کراچی ایڈمنسٹریشن سی ایچ ایس پرپلاٹ نمبر B-264،بلاک 5،پر پہلی منزل کی دیواروں اور چھت کی شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر B-127،بلاک 5،پر تیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 43,11-Bبلاک 6،پرتیسری منزل کی دیواروں ،شیٹرنگ اورآرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 265-Eبلاک 6،پرپارٹیشن دیواروں اور زینے کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر D-222،محمودآباد پرپانچویں منزل کی آرسی سی چھت اور پلاٹ نمبر43،اسٹریٹ نمبر 4منظورکالونی پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 5/769لیاقت آباد پر آرسی سی پانچویں منزل ،پلاٹ نمبر ST-3،2.Dشیریف آباد پر چوتھی منزل پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 9/2بلاک 2-Dپردیواروں ،پلاٹ نمبر 5/28،بلاک 2-A،پرآرسی سی چھت کے حصے اور دیواروں،پلاٹ نمبر 4/4،بلاک 1-Eنمبر1،پرپارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 3/10،بلاک 4-E،پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں کو منہدم اورپلاٹ نمبر5/13،بلاک 1-Cناظم آبادپرغیرقانونی دکانوں کوسربمہر کردیاگیا۔

دریں اثناء ڈایمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے نیوکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر C-138سیکٹر11-Bپر آرسی سی چھت وکالمز ،پلاٹ نمبر B-71سیکٹر11-Bپر دوسری منزل کی آرسی سی چھت وکالمزکو منہدم اور پلات نمبر A-560،سیکٹر11-Bپرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاجبکہ مختلف ڈیمالیشن ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر B-60،بلاک 1اسکیم 26پر گرائونڈ پلس پہلی منزل کی آرسی سی کالمز اور دیواروں جبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر71 LS-70 & ،بلاک 15،ایف بی ایریاپرگرائونڈ اورپہلی منزل کے سامنے وعقبی جانب کی تعمیرات ،پارٹیشن دیواروں اور شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔علاوہ ازیںپروجیکٹ " حیدری پوائنٹ"واقع پلاٹ نمبر D-15،بلاک D،اسکیم 2،نارتھ ناظم آباد اور ہائوسنگ اسکیم "محمد سٹی - -" old/newپروجیکٹس المدینہ سٹی ،عبداللہ گرین سٹی اور محمدحسین شہیدسوسائٹی واقع ملیراورشرافی گوٹھ لانڈھی ٹائون میں ایس بی سی اے سے این اوسی کے حصول کے بغیر تشہیروفروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کو متعلق متنبہ کیاہے کہ مزکورہ بالاہائوسنگ پروجیکٹس میں کسی بھی قسم کی لین دین یابکنگ وغیرہ نہ کی جائے ، بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔

#